ٹی20 رینکنگ: بھارت نے ٹاپ پوزیشن پانے کا موقع گنوادیا، پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

India vs zim

India vs zim

دبئی (جیوڈیسک) بھارت نے ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع گنوادیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریزسے قبل بھارت کا نیوزی لینڈ سے صرف چند اعشاریائی پوائنٹس کا فاصلہ تھا،۔

اگر دھونی الیون یہ سیریز 3-0 سے جیت جاتی تو پہلی پوزیشن مل جاتی تاہم سیریز میں 2-1 کی فتح سے دوسرے نمبر پرکوئی فرق تو نہیں آیا مگر 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگئی۔

دوسری جانب سیریز گنوانے کے باوجود زمبابوے کو 4 پوائنٹس ملے جس سے اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 62 ہوگئی تاہم وہ بدستور12 ویں نمبر پرہیں۔پاکستان بدستور ساتواں نمبر پر موجود ہے۔