ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو شکست دیدی

 New Zealand vs Bangladesh

New Zealand vs Bangladesh

کولکتہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نکولس نے 7، ولیم سن نے 42، منرو نے 35، ٹیلر نے 28، اینڈرسن نے 0، ایلیٹ نے 9، سینٹنر نے 3، میک کلم نے 0 اور میک کلیگن نے 6 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا کوئی ایک بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

تمیم 3، مٹھن 11، صابر 12، شکیب 2، سمیا 6، محمود اللہ 5، مشفق 0، مشرفی 3، مستفیض 6، اور الامین 0 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یوں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 15 اعشاریہ 4 اوورز میں 70 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔