دوسرے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے کو شکست، بھارت 10 وکٹوں سے جیت گیا

India vs Zimbabwe

India vs Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے سپورٹس کلب میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے 10 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں بھارت کو جیت کیلئے 99 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

بھارتی ٹیم نے تیرہ اعشاریہ ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنائے۔ مندیپ سنگھ نے 52 جبکہ لوکش راہول نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔