تبلیغی جماعت کی تعلیمی اداروں میں پاپندی وزیراعظم نے مودی کے دباؤ پر لگائی۔ چوہدری پرویز الہی

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دباؤ پر لگائی گئی کہتے ہیں کہ نائن الیون کے بعد ہم پر بھی دباؤ تھا مگر ہم نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت تو امن، برداشت کا درس دیتی ہے روس اور مغربی ممالک نے جو تبلیغی جماعت پر پابندی نہیں لگائی وہ کام پاکستانی حکمرانوں نے کر دکھایا۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہم پر بھی دباؤ تھا مگر ہم نے تبلیغی جماعت پر پابندی لگانے سے صاف انکار کر دیا۔

حکمران ہر مسئلے کا غلط حل نکالتے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے بہت سے اقدامات کے باعث عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔