تبلیغی جماعت برطانیہ کے امیر مولانا حافظ پٹیل کے انتقال پر مفتی نعیم کی اظہار تعزیت

 Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی (پ ر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے پر بھی توجہ دے، مہنگائی بے روزگاری چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی سب سے بڑی وجہ ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کمی کی جائے اوراسی حساب سے دیگر اشیاء اور ٹرانسپورٹیشن کے کرایوں میں بھی کمی جائے۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملکی حکمرانوں کو عوام کے جینے مرنے سے کوئی سروکار نہیں بس اقتدار میں رہ کر قومی خزانے کولوٹناحکمرانوں نے اپنا وطیرہ بنالیاہے ، انہوںنے کہاکہ کرپشن کے کیسز میں ملوث کوئی بھی ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ کرپشن کے باعث ہی آج ملک میں بے روزگاری مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ،انہوںنے کہاکہ ملک ایک طرف بیرونی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ،عوام پر بھاری بھرکم ٹیکسز لاگو کرکے منہ کا نوالہ چھینا گیا تو دوسری جانب اشیاء خورونوش وضروریات زندگی غریب ونادار طبقے کی پہنچ سے دورکرکے عوام کو معاشی طور پر مفلوج کرکے خودکشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک سے سب کچھ لیا ہے ملک کو کچھ بھی نہیں دیا اگر ہر حکومت میں موجود افراد اپنی تجوریاں بھرنے کے بجائے ملکی خزانے کو بھرنے پر توجہ دیتے تو آج آئی ایم ایف ہمیں اپنے قومی ادارے فروخت کرنے پر مجبور نہ کرتااورہم قرض دینے والے ممالک کی صف میں شامل ہوتے ،، انہوںنے کہاکہ عالمی مارکیٹ میںپیٹرول انتہائی کم قیمت میں مل رہاہے جبکہ قیمتوں میں چند روپے کمی کرکے عوام کو دھوکا دیا گیا جبکہ اس کمی کے فوائد سے بھی عوام کومحروم رکھا گیا،انہوںنے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرلیا جاتاہے مگر جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو کسی چیز کی قیمت میںکمی نہیں کی جاتی اور حکمران بھی اس جانب توجہ نہیں دیتے جس کے باعث آج ملک کا غریب غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور اور امیر طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہاہے ،انہوںنے کہاکہ غریب کو پیٹرل کی ضرورت نہیں دووقت کی روٹی کی ضرورت ہے اسلئے پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے فوائد کو غریب طبقے تک پہنچانے کا انتظام بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ، ،انہوںنے کہاکہ بلاشبہ دہشت گردی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر حکومت کو غربت،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھی اقدام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بھوک وافلاس انسان کو جرائم کی طرف دھکیل دیتا ہے۔