ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ یونان منسوخ‎

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جو کہ یورپ کے تظیمی دورے پر تھے اور فرانس میں اچانک ان کی صحت خراب ہوئی جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی کمر کا معمولی اپریشن کیا تاہم ان کی تکلیف کم نہ ہونے پر اپنی دیگر مصروفیات کوختم کرنے علاوہ یونان کا چھ روزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے مقامی ذرائع کے مطابق ان کے دورہ یونان کو تاحال بوجہ علالت ملتوی کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں سکینڈے نیوین ممالک کے دورہ کے دوران وہ یونان کا دورہ کریں۔