تائیوان میں سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز

Taiwan Annually  Military Exercises

Taiwan Annually Military Exercises

تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان میں سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ فوجی مشقوں کا انعقاد تائیوان کے شمالی جزیرے پر کیا گیا تھا، جس میں 800 فوجی اہلکاروں نے شرکت کی۔

مشقوں کے دوران 300 سے زائد گولے داغے گئے ،چین نے بھی آئندہ روز تائیوان کی گزر گاہ کے قریب فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر بحری جہازوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

چینی مشقوں سے متعلق تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں۔