تائیوان میں شدید زلزلہ، لوگ خوف سے لرز اٹھے

Earthquake

Earthquake

تائی پے (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تائی پے کے مختلف حصوں میں چھ اعشاریہ ایک شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے مطابق زلزلے کا مرکز تائی پے کے شمال میں تقریبا 110 کلومیٹر جبکہ گہرائی 271.3 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔