تائیوان زلزلہ : دوروز بعد ملبے سےدو افراد کو زندہ نکال لیا گیا

Taiwan Earth Quake

Taiwan Earth Quake

تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان کے شہر تائینن میں زلزلے کے دوروز بعد ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا،زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

زلزلے کے 48 گھنٹوں بعد ایک خاتون اور ایک مرد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے ، حادثے میں خاتون کا شوہر اور دوسالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔

خاتون نے ملبے کے نیچے سے ریسکیو اہلکاروں کو آواز دے کر اپنے زندہ ہونے کی اطلاع دی ، جس کےبعد انھیں وہاں سے نکالا گیا۔

اب بھی 100 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، زلزلے کے باعث 17 منزلہ عمارت گرنے کے بعد اب تک 170 سے زائد افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا چکا ہے۔