عالمیہ کا دورہ شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات

کراچی : تاجکستان کے اسلام آباد میں میں تعینات قونصل جنرل شیر علی نے وفد کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا،وفد میں ترجمان قونصل جنرل معروف خان اور احترام علی سمیت دیگر قونصلیت کا عملہ شامل تھا ،معزز مہمانوںنے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ملکی وغیر ملکی شبعہ جات حفظ وکت ، دورہ حدیث ، درالافتائ، جدید لیب ، لائبریری سمیت دیگر شعبات کا دورہ بھی کیا اس موقع پر قونصل جنرل نے جامعہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم اور جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم تاجکستانی طلبہ سے ملاقات کی جس میں طلبہ سے تعلیم وتربیت ، جامعہ میں رہائیش سمیت مختلف امور پر پر گفتگو کرتے ہوئے ویزوں کی پابندی اور ایکسٹنش ویزوں کے حوالے سے اپنے ملک کے طلبہ کی شکایات سنی۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے معزز مہمانوں کو جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر شکریہ اداکیا اور مدارس کے اغراض مقاصد کے حوالے معاشرے میں خدمات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں یہ پرامن ادارے ہیں جو بے لوث ہوکر تعلیم کو عام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مدارس علماء کھلی کتاب ہیں دہشت گردی میں ملوث ہونے اور دیگر الزامات سے متعلق حقائق جاننے کیلئے دنیا بھر کے ممالک اور سفارتکاروں ، قونصلیٹس ،مبصرین اور میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے جس مدرسے کا درہ کرنا چاہیں۔

میں ان کو درہ کراؤنگا بشرطیکہ وہ حقائق جان کر اسی کے مطابق فیصلہ کریں اور پھر مدارس کے خلاف ہونے والی منفی پروپیگنڈوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں اور اسے دنیا کے خاص وعام افراد تک پہنچائیں تاکہ شکوک وشبہات دور کیے جاسکیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں حکومت پاکستان نے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کے وزیزوں پر پابندی لگائی اور موجودہ حکومت نے غیر ملکی طلبہ کے ایکسٹنشن ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیاہے، میں پوچھتاہوں اہل اقتدار سے کہ وہ بتائیں جن طلبہ کے ویزوں کی میعاد دوران تعلیم ختم ہوجائے تو وہ اپنی تعلیم کو ادھورا چھوڑ کر کہاں جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ویزوں کی ایکسٹنشن میں پابندی کے باعث ہزاروں غیر ملکی طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ چکاہے ، ہم بارہا وزارت داخلہ سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ وہ ویزوں کی ایکٹنشن پر پابندی واپس لیں ۔اس موقع پر تاجکستانی قونصل جنرل نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ عالمی طور پر مشہور ومعروف تعلیمی ادارہ ہے اور اس کی خدمات قابل تحسین ہیں ،یہاں اکر مجھے دلی خوشی محسوس ہوئی مغرب میں مدارس کی جو تصویر کشی کی جاتی ہے وہ مختلف اور محض پروپیگنڈہ ہے مدارس کا دورہ کرکے ہی حقائق معلوم کی جاسکتی ہیں۔

تاجکستانی قونصل جنرل نے کہاکہ وہ جلد مدارس کے طلبہ کے ویزوں باالخصوص تاجکستانی طلبہ کے ویزوں کی ایکٹیشن اور ویزوں پر پابندی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے بات کریںگے اور اپنے تاجکستانی طلبہ کو وہ تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی ہر مشکل میں ان کا ساتھ دیںگے۔ قبل ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر ونگران اعلیٰ مولانا غلام رسول نے تاجکستانی سفیر کوکے جامعہ کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے قونصل جنرل کو برفینگ دی اور تاجکستانی طلبہ کے ویزوں میں مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting

Tajikistan Consul General Jamia Banoria Almia Meeting