تلہ گنگ کی خبریں 30/8/2016

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ کے نواحی گائوں نکہ کہوٹ میں بی ایچ یو کے چوکیدار کی تیرہ سالہ بیٹی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،محکمہ صحت کی ٹیم کا ہنگامی دورہ نکہ کہوٹ،بڑی تعداد میں لارواموجودگی کا انکشاف، عوامی حلقوں کا موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بیادی مرکز صحت نکہ کہوٹ کے چوکیدار مشتاق احمد کی تیرہ سالہ بیٹی رقیہ مشتاق کو تیز بخار کے باعث ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔جہاں اُس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ۔مشتاق احمد بی ایچ یو ہی میں رہائش پذیر تھا ۔جہاں گزشتہ ایک سال سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی بند تھی۔محکمہ صحت کو اس ضمن میں بار بار آگاہ کیا گیا لیکن کو ئی شنوائی نہ ہو سکی ۔ادھر ڈینگی وائرس کا مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں نکہ کہوٹ پہنچ گئیں ۔جہاں معائنہ کے دوران جگہ جگہ لاروا کی موجود گی کا انکشاف ہوا ۔جس پر محکمہ کی ٹیم نے گھر کے مالکان اور دیگر کو فوری طور پر کھڑا پانی کی جگہوں کی صفائی ،ٹائر شاپس اور ہوٹلوں کو وارننگ جاری کی گئی کہ وہ اپنے صفائی کے نظام کو بہتر کریں ۔ڈی ڈی ایچ او تلہ گنگ ڈاکٹر آفتاب ملک نے جس گھر یا دکان میں لاروا موجودگی کا پتہ چلا وہاں متعلقہ شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (عا مر نواز اعوان) سیکرٹری فنانس تلہ گنگ پر یس کلب ملک شفاعت کی پھوپھی اور پروفیسر افتخار کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔دریں اثناء پٹواری خلیل احمد کی والد محترمہ انتقال کر گئیں ۔جنہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔صحافیوںصدر تحصیل پریس کلب عا مر نواز اعوان ، لیا قت اعوان ،چودھری غلام ربانی،قاضی عبدالقادر،سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی ،نذر حسین چودھری،شاہد سلیم پراچہ ،سید صفدر ہمدانی ،امتیاز اقبال ملک ،چودھری محمد حسین ،محبو ب حسین جراح ، چودھری عبدالجبار،افسر ملک ،اشرف ملک ،اکرم نور چکڑالوی ،محمد وحید ،زاہد اعوان و غیرہ نے لواحقین نے الگ الگ تعزیت کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (عا مر نواز اعوان) میں اعلان کرتا ہو کہ چھ ماہ میں تلہ گنگ ضلع بن جائے گا سردار ذوالفقار علی دلہہ تفصیلات کے مطابق نکہ ریحان سے سابق امید وار برائے کونسلریو سی جسیال ملک افتخار سعیدنے گزشتہ روز ایم پی اے پی پی بائیس سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی جس میں ملک ساجد پیڑہ جانگلہ اور ملک نواز گروپ آف جسیال جس میں ملک سعید ، وائس چیئر مین ملک یو سف ترگڑ ، کو نسلر ملک اظہر ودیگر نے قافلہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقاقی لیگی ووٹر سیف الرحمن نے ن لیگ کی مقامی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود تلہ گنگ کی یہ حالات ہیں جس کے ذمہ دار مقامی قیادت ہے الیکشن سے پہلے ضلع تلہ گنگ کا وعدہ کیا تھا جو کہ تا حال پورا نہیں ہوا جس کی وجہ بھی مقامی قیادت ہی ہے اس موقع پرسردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ تلہ گنگ کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین مقصد ہے اور ہم اس کام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ن لیگ کے ہارے ہوئے امید وار جیتنے والے بلدیاتی نمائندوں سے بہتر ہیں مزید کہا کہ تلہ گنگ پہ گزشتہ تیس سال سے مسلط ہیں تلہ گنگ کی عوام کو ان کا احتساب کرنا چاہے تلہ گنگ کی حالت کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جبکہ ضلع تلہ گنگ کا وعدہ تلہ گنگ کی عوام سے چودھری پروز الہی یا کسی اور نے نہیں کیا بلکہ میاں نواز شریف نے کیا ہے اس لیے میں اعلان کرتا ہو کہ چھ ماہ میں تلہ گنگ ضلع بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (عا مر نواز اعوان) تلہ گنگ کے معروف صحافی اور ممبر تحصیل پریس کلب تلہ گنگ مدثر رحمن قاسمی کو یونیورسل ہیومن رائٹس آر گنائزیشن انٹر نیشنل تحصیل تلہ گنگ میں نمائندہ مقرر ہونے پر صدر تحصیل پریس کلب تلہ گنگ عامر نواز ملک جنرل سیکرٹری راجہ ثقلین جعفری سیکرٹری انفارمیشن اکرم نور چکڑالوی نے مبارک باد پیش کی اور نیک تمانائوں کا اظہار کیا۔