تلہ گنگ کی خبریں 12/05/2015

Madam Goshi

Madam Goshi

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ضلع چکوال کی سیاسی و سماجی شخصیت میڈیم گوشی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب سپیکر رانا محمد اقبال خان کے پاس پہنچ گئیں، پنجاب سپیکر کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کر کے ضلع چکوال میں خواتین کے تمام مسائل سے آ گا ہ کیا جس پر پنجا ب سپیکر نے حل کر نے کی یقین دہا نی کروا دی ۔تفصیل کے مطا بق ضلع چکو ال کی معر وف سیا سی وسما جی شخصیت میڈ یم گوشی نے ضلع چکوال میں دن بد ن خواتین کے مسائل میں اضا فہ کے با عث انکے حل کیلئے گز شتہ روز پنجا ب سپیکر رانا محمد اقبا ل خا ن کے پا س پہنچ گئیں اور ان سے ون ٹو ون ملا قات کی ۔میڈ یم گوشی نے ضلع چکوال میں خواتین کے ساتھ ہو نے والے در پیش مسا ئل کے حوالے سے تفصیلی آ گا ہ کیا ۔جس پر پنجا ب سپیکر نے میڈ یم گوشی کو یقینی دہا نی کروائی کہ انشا اللہ ضلع چکوال میں خواتین کے مسا ئل اولین تر حیجی بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں گے اور پنجا ب حکو مت خواتین کو اپنا حق دلوانے کیلئے مختلف شعبو ں میں خواتین کی نما ئند گی پر خصو صی تو جہ دی ہو ئی ہے تا کہ خواتین کے مسا ئل میں کمی ہو سکے اور پنجا ب سپیکر نے میڈ یم گوشی کو مخا طب ہو کر کہا کہ مجھے خوشی ہو ئی ہے کہ آ پ ضلع چکوال کی خواتین کو حق دلوانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تین مختلف واقعات میں دو کم سن بچے اور ایک برزگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ موضع ڈھرنال میں آیا محمد عارف نامی شخص جس کی عمر 45 سال کے لگ بھگ تھی وہ اپنی بھیڑ وں کے ریوڑ کو تا لا ب پرنہلا رہا تھا کہ اچا نک مر گی کا دورہ پڑ نے سے وہ پا نی میں ڈوب گیا اور گردونو اح لو گو ں نے بڑ ی تگ ودو کے بعد محمد عارف کو با ہر نکا لا تو وہ اپنی جا ن کی با زی ہا ر چکا تھا ۔دوسرا واقعہ ملتا ن خورد کے دو بارہ اور دس سال کے افغا نی پٹھا نو ں کے بچے دو روز قبل گر می دور کر نے پا نی کے تا لا ب میں نہانے با ہر نکلے اور وہ واپس گھر نہیں گئے دو دن بعد انکی لا شیں نا لہ انکڑ سے ملیں ۔انکی لا شیں دیکھتے ہی انکے گھر والوں پر قیا مت بر پا ہو گئی اور وہ غم سے نڈ ھا ل ہو گئے ۔تیسر ا اور آ خر ی تحصیل لا وہ کے شہر محلہ گٹا ل میں گز شتہ روز فا روق نا می شخص کے گھر آ سما نی بجلی گر ی جس کے نتیجے میں فا روق کے گھر کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور گھر میں مو جود بجلی پر چلنے والی اشیا ء بھی جل کر راکھ ہو گئیں ۔عینی شاہد ین نے بتا یا ہے کہ فا روق کے ملحقہ گھر وں میں بھی بجلی پر چلنے والی اشیا ء جل گئیں ہیں جن کی ما لیت لا کھو ں میں بنتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ میں تعینا ت اے ایس آ ئی نذ ر حسین کے والد محتر م انتقال کر گئے ہیں انکی نما زہ جنا ہ ادا کر دی گئی ہے اور انکو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں آ با ئی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے.اے ایس آ ئی نذ رحسین سے انکے والد محتر م کے انتقال پرایس پی خا ن افتخا رالحق خا ن راولپنڈ ی ،ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود، ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،میا ں محمد ملک جھا ٹلہ ،ملک عارف ادلکہ ،محمد عمر ان دند ی ،سب انسپکٹر محمد ما لک ،تھا نہ سٹی محر ر ملک خر م شہزاد سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے اظہار تعز یت کی اور محر وم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔