تلہ گنگ کی خبریں 06/05/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کی تقریریں اور اعلانات سچ ثابت ہوئے ہیں، دھاندلی میاں برادران اعلی درجے کی کرواکر اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے یہی سال الیکشن کا سال ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار تحر یک انصاف پنجا ب کی نا ئب صدر ثو بیہ کما ل نے میڈ یا سے خصو صی بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا دھر نو ں میں تحر یک انصاف کے قائد عمر ان خا ن دھا ند لی کا رونا پیٹتے تھے تو ن لیگ والے کہتے تھے کہ ہما رے اوپر جھو ٹے الزاما ت لگے جا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے لیکن خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں تحر یک انصاف نے دھا ند لی ثا بت کر کے واضح کر دیا ہے کہ تحر یک انصاف سچی جما عت ہے ۔تحر یک انصاف اب دھا ند لی کے ذریعے ا نے والی جما عت کو عوام کے ساتھ مز ید ظلم زیادتی نہیں کر نے دے گی اور ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پا کستا ن کو قا نو ن اور حق کی راہ پر لا نا ہو گاتب ہی پا کستا نی قوم تر قی کی راہ پر گا مز ن ہو گی ۔ثو بیہ کما ل کا مز ید کہنا تھا کہ 2015الیکشن کا سال ہے اور عوام قو می انتخا با ت کی تیا ری کر ے تا کہ آ ئند ہ انتخا با ت میں کر پٹ اور منافق سیا ست دانو ں کا خاتمہ ہو سکے ۔آ ئند ہ انتخا با ت میں عوام تحر یک انصاف کو بھا ری مینڈ یٹ دے کر اپنے اوپر ہو نے والے ظلم زیا دتی کا ازالہ کر ے گی اور عمر ان خا ن پا کستا نی قوم کی امید کی آ خر ی کر ن ہیں جو تما م مسائل سے چھٹکا را دلو ائیں گے ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر میں نا جا ئز تجا وزات کی بھر مار ،قبضہ ما فیا انتظا میہ پر حا وی ،انتظا میہ نے انکے خلا ف کا روائی نہ کر نے کی قسم کھا رکھی ہے ،قبضہ ما فیانے شہر یو ں کی زند گی اجیر ن کر دی ہے ،شہر یو ں نے اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ شہر مچھلی منڈ ی کا منظر پیش کر رہا ہے اور ہر الیکشن میں شہر یو ں کو مسائل حل کر نے کی یقین دہا نیا ں کروا کر ووٹ لیے جا تے ہیں اس دفعہ بھی اسی طر ح کیا گیا لیکن دوسال گز رنے کے بعد تا حال تلہ گنگ شہر کے مقا می لو گو ں کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کی بجا ئے دھکیلا جا رہا ہے ۔تلہ گنگ شہر میں جگہ جگہ غیر قا نو نی اڈے اور نا جا ئز تجا وزات نے شہر یو ں کی زند گی عذاب میں ڈال رکھی ہے اور مین شا ہراہ پر دن کے وقت سفر کر نے والے لو گو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے اور سر کا ری افسران بھی قبضہ ما فیا کی چھتر ی بنے ہو ئے ہیں اور انکے خلا ف کا روائی کر نے کی بجا ئے ان سے اپنی خد مت کرواتے ہیں ۔شہر یو ں نے اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں نا جا ئز تجا وزات اور قبضہ ما فیا کے خلا ف کر یک ڈائون آ پر یشن کر کے نجا ت دلوا ئی جا ئے تا کہ ہم سکھ کا سا نس لے سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ ٹمن پو لیس نے دوران گشت شا ہ محمد والی کے رہا ئشی با قر شاہ سے تیس بور پستو ل اور چار روند بر آ مد کر لیے اور مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پنجا ب بینک بر انچ میں ملک عارف ادلکہ کو منیجر کی سیٹ پر تعینا ت کر دیا گیا ہے اور ملک عارف ادلکہ نے چارج لے کر کا م شروع کر دیا ۔ملک عارف ادلکہ کو تلہ گنگ پنجا ب بینک برانچ میں منیجر تعینا ت ہو نے پر ن لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حکیم یاسر عز یز ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،محمد عمر ان دند ی سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے مبار ک با ددی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملک عارف ادلکہ چو آ سید ن شاہ میں برانچ منیجر کی سیٹ پر کا م کر رہے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)وزیر اعلیٰ کا پروگرام پکیاں سڑکاںتے سوکھے پینڈے لاوہ میں بھی شروع کیا جائے۔دندہ شاہ بلاول تا دربٹہ روڈ خستہ حالی کا شکار، حکام کی خاموشی برقرار،عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ایم پی اے، ایم این اے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے روڈ کی تعمیر و مرمت کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول تا دربٹہ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔جگہ جگہ گڑھے اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ نے سڑک پر چلنے والے مسافروں کو شدید پریشان کر دیا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق روڈ کی خستہ حالی سے ہماری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹائر جلد ختم ہو جاتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے آغاز کردہ پروگرام ” پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے” سے لاوہ کی عوام کو بھی مستفید کیا جائے۔عوامی حلقوں نے ایم پی اے،ایم این اے اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی خستہ حالی کو فی الفور ختم کرکے روڈ کی تعمیر و مرمت کا جلد آغاز کیا جائے۔محکمہ شاہرات پنجاب کی بے حسی، جی ٹی روڈ پر کئی فٹ لمبے گڑھے،تمام ٹریفک متاثر، بھیانک حادثے کا خدشہ۔ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج بن گئے۔اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ۔تلہ گنگ میانوالی جی ٹی روڈ جس سے دن رات ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزر کر پنجاب بھر میں گھومتی ہیں انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔بالخصوص دندہ شاہ بلاول مین سٹاپ پر ایک دائمی گڑھا ہے جوکہ اخبارات کی چیخ و پکار پر وقتی طور بھر دیا جاتا ہے اور ایک ہفتہ بعد ناقص میٹیریل ” ہوا” ہو جاتا ہے اور وہ جمپ دوبارہ پوری آب و تاب کے ساتھ محکمہ شاہرات پنجاب کی بے حسی عیاں کرنے لگتا ہے۔مذکورہ گڑھے کی وجہ سے درجنوں حادثات وقوع پذیر ہو چکے ہیں جس میں لاکھوں کا مالی اور جانی نقصان بھی ہو چکا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ شاہرات کی شدید غفلت پر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور روڈ کی مرمت یقینی بنائی جائے۔