تلہ گنگ کی خبریں 30/05/2015

DR NISAR AHMAD MALIK

DR NISAR AHMAD MALIK

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے معروف چائلڈ اینڈ جنرل فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک بمعہ فیملی عمرے کی سعادت حاصل کر نے کیلئے آج بروزاتوار سعودی عریبہ روانہ ہو رہے ہیں انکو فیملی ممبران اسلام آباد ائیر پورٹ سے الوداع کر یں گے۔ تفصیل کے مطابق تلہ گنگ پر یس کلب کے سنیئر نا ئب ارشد کو ٹگلہ کے بڑ ے بھا ئی اور الممتا زہسپتا ل کے ایم ڈی تلہ گنگ کے معروف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک بمعہ فیملی آ ج عمر ے کی سعادت حا صل کر نے کیلئے اسلا م آ باد ایئر پورٹ سے سعودی عر یبہ کیلئے روانہ ہو رہے ہیں ۔انکو فیملی ممبرز اسلا م آ باد ائیر پو رٹ سے سعودی عر یبہ کیلئے الوداع کر یں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل تلہ گنگ میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق تین افراد شدید زخمی ،ایک کو تشو یشنا ک حا لت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،پو لیس نے مد عیوں کے بیا ن قلم بند کر لیے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ میں بروز ہفتہ کو دو مختلف واقعات پیش آ ئے ۔پہلا واقعہ یو نین کو نسل تھو ہا محر م خا ن میں آ یا چار افراد نے اند ھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ظہیر عبد اللہ ،زوار حسین اور نعیم الر حمن شد ید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے ظہیر عبد اللہ کو تشو یشنا ک حا لت میں راولپنڈ ی ریفر کر دیا جو راستے پر ہی دم توڑ گیا با قی دو زخمیوں کی حا لت خطرے سے با ہر بتا ئی جا رہی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطا بق ظہیر عبد اللہ کی مو ت سر میں گو لی لگنے سے ہو ئی ہے ۔ دوسر ا واقعہ جھا ٹلہ میں پیش آ یا ،عمر فا روق ولد فتح محمد سا کن جھا ٹلہ اپنے گھر میں مو جود تھا کہ اچا نک نا معلو م نقب پو ش نے ہلا بو ل دیا اور فا ئر نگ شروع کر دی جس کے نیتجے میں گو لی عمر فا روق کے پیٹ میں جا لگی ،زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں طبی امداد کے بعد راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا ۔دونو ں واقعات کی وجہ عناد پر انی دشمنی بتا ئی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مو ضع ملکوال میںزمین کے تنازعہ پر عورت کے کپڑ ے پھا ڑ دئیے ،خا تون تھا نہ صدر پہنچ گئی تین افراد کے خلا ف مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق عنصر پر وین زوجہ محمد رمضا ن سا کن ملکوال نے تھا نہ صدر پو لیس کو رپورٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا ہے کہ میں اپنے بچوں کو سکول سے لینے جا رہی تھی کہ اچا نک محمد صد یق ،محمد حنیف اور لیا قت سا کنا ئے ملکوال میر ے پا س آ گئے اورکپڑ ے پھا ڑ دئیے اور بد تمیز ی کی ۔پو لیس نے عنصر پر وین کی درخواست پر تین افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما حا جی ریا ض اکوال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اپنے دوراقتدار میں ریکا رڈ تر قیا تی کا م کروا کر عوام کے سا منے سر خروہے اور آ ج تلہ گنگ کی عوام کو ایک گلی کے فنڈز کیلئے کئی بار چکر لگا نے پڑ تے ہیں اور غر یب اپنے حق کیلئے در در کی ٹھو کر یں کھا رہا ہے ۔حلقہ این اے اکسٹھ میں حا فظ عمار یاسر نے تر قیا تی کام اتنے کروا ئے ہیں کہ آ ئند ہ کو ئی سیا سی اتنے کا م اگلے پچاس سال میں بھی نہیں کروا سکتا ۔مسلم لیگ ق نے تلہ گنگ میں ہسپتا ل تعمیر کروایا ہے کہ غر یب مر یض اس سے مستفید ہو ں گے لیکن مو جودہ حکمر انوںنے اسکو ڈسپنسری بنا دیا ہے جس مقصد کیلئے بنوایا گیا تھا آج وہ مقصد حل نہیں ہو رہا ہے غر یب مر یضو ں کو پہلے کی طرح ٹھو کر یں کھا نی پڑ رہی ہیں ۔ریا ض اکوال نے مز ید کہا کہ بلد یا تی انتخا با ت میں مسلم لیگ ق بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لے گی اور ہم مخا لف امیدواروں کو عبر ت نا ک شکست سے دوچار کر یں گے ،حکو متی پا رٹی کی یہ بھول ہے کہ عوام میں انکی مقبو لت میں اضا فہ ہوا ہے بلد یا تی انتخا با ت دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی کر دے گا ۔اس حلقے کی عوام کی اصل تر جما ن مسلم لیگ ق ہی ہے جس نے عوام کو اپنا حق دلوایا ہے اور آ ئند ہ جب موقع ملا تو دلوائے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) معروف قا نو ن دان اما ن اللہ خا ن کے والد محتر م سا بق چیئر مین میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ خا ن انتظا ر خان انتقال کر گئے ہیں انکو آ با ئی قبرستا ن میں سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے انکے انتقا ل پر اما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ سے ممبر قو می اسمبلی سر دار ممتاز خان ٹمن ،معاون خصو صی وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل ،مسلم لیگ ق حا فظ عما ر یاسر ،ملک فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمد انی ،ارشد کو ٹگلہ ،ملک فیروز دودیا ل ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حکیم یاسر عز یز ملتا ن خورد ،محمد عمر ان دند ی ،ملک عارف ادلکہ ،میا ں محمد ملک جھا ٹلہ ،قا ضی عبد القادر،سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے اظہار تعز یت کی اور مر حوم کی مغفرت کیلئے خصو صی دعا کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) تحریک انصاف کے ضلعی سنیئر رہنما راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ حکمران جماعت (ن) لیگ نے عوام کو صرف لالی پاپ دیئے ہیں ،شریف برادران کی تمام پالیسیاں اپنے ذاتی کاروبار تک محدود ہیں جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ حکمران عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں، موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام رل کر رہ گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روپوال میں تحریک انصاف یوتھ ونگ چکوال کی میٹنگ اور بعدازاں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یوتھ ونگ کی میٹنگ میں تحریک انصاف یوتھ ونگ چکوال کے صدر چوہدری احسن،یوتھ ونگ تحصیل تلہ گنگ کے صدر بلال عبداللہ،احشام شاہ،محمد زبیرمحمد عدنان و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، عوام کی خدمت کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے ، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے تاریخی کارنامہ کیا ہے کہ صوبے میں پولیس غیر سیاسی ہے ، (ن) لیگ پنجاب میں ایسا کارنامہ کر کے دکھادے۔انہوںنے کہاکہ سانحہ ڈسکہ میں پنجاب پولیس کی ریاستی دہشتگردی سے پاکستان کو عالمی سطح پر سخت نقصان پہنچا ہے جس کے ذمہ دار پنجاب کا حکمران ٹولہ ہے ،سانحہ ڈسکہ میں پنجاب کے حکمرانوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ہر ظلم کاانہیں جواب دینا پڑے گا، سانحہ ڈسکہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شہبازشریف فوری استعفیٰ دیں۔یوتھ ونگ تلہ گنگ کے صدر بلال عبداللہ نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام سے سب کچھ چھین لیاہے ،شہروں میں چودہ چودہ گھنٹے اور دیہاتوں میں انیس انیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ،غریب عوام ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں جبکہ حکمران ٹولہ محلات میں قوم کے ٹیکسوں پر چین کی نیند سوتے ہیں ۔حکمرانوں نے عوام دشمنی کی ا نتہاء کردی ہے ، گرمی کے شدید موسم میںبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کاجینا انتہائی مشکل کر دیا ہے، حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے نکلے، انہوں نے کہاکہ حکومت ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،نام نہاد جمہوریت کے نام پر شریف بادشاہت قائم ہے ، (ن ) لیگ نے کون سا تیر چلا دیا ہے کہ پنجاب میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ حکمران ٹولہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے توفوری ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہوجاتے ہیں مگر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کبھی بھی توفیق نہیں ہوئی ۔بلال عبداللہ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، منافہ خوروں کو عوام کو لوٹنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،عوام کو ریلیف دینے کے حکومت کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، آنے والے بجٹ میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے ، ٹیکسوں میں کمی کرے ، تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے۔

Raja Sarfraz Ahmad Group Foto

Raja Sarfraz Ahmad Group Foto