تلہ گنگ کی خبریں 08/10/2015

تلہ گنگ (انٹرویو :ملک عامر نواز) یونین کونسل ٹمن کے سابق ناظم ملک نواب خان اور آزاد امیدوار برا ئے چیئر مین نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ اللہ بادشاہ کا نام لے کر اپنا آزاد پینل میدان میں اتارا ہے۔گو کہ الیکشن کے دنوں میں کام نہیں کرانا چاہیں اور حکومتی مشینری کا استعمال نا جا ئز ہے جبکہ ٹمن علا قہ میں سردار ممتاز خان ٹمن اپنا امیدوار جیتا نے کیلئے کام کرا رہاہے۔ جس کی ہمیں خوشی ہے کہ لوگوں کے کام یہ لوگ کسی صورت میں کروا تو رہے ہیں ہمیں ان کے اس طریقہ کار سے کو ئی فرق نہیں پڑتا ہم اللہ کے کرام سے ضرور الیکشن میں جیت حاصل کرٰن گے ایک سوال کے جواب میںملک نواب خان نے کہا کہ ہما را آزاد پینل لانے کی سب سے بڑی وجہ سردار ممتاز خان ٹمن بنے ہیں کیو نکہ سردار ممتاز خان ٹمن پہلے ہمیشہ الیکشن سے قبل اپنے گروپ کے دوستوں سے مشاورت کر تے تھے۔ اس کے بعد امیدواران کا اعلان کر دیا جا تا تھا ۔ اس مر تبہ اپنے دوستوں سے مشاورت نہیں کی گئی بلکہ چند حواریوں کی بات کو ترجیح دی گئی۔ ہما را کو ئی ارادہ الیکشن لڑنے کا نہیں تھا ۔ لیکن جب ہما ری نہ سنی گئی توتب ہم نے اپنا پینل میدا ن میں اتارا۔
…………………………..
…………………………..

تلہ گنگ (انٹرویو :ملک عامر نواز) یونین کونسل ٹمن کے سابق ناظم ملک نواب خان اور آزاد امیدوار برا ئے چیئر مین نے مزید کہا کہ ہما را مقا بلہ سردارڈاکٹر مقصود ٹمن اور سردار ممتاز خان ٹمن گروپ کے پینل ملک عظمت حیات را نا سے ہے ۔ رانا عظمت حیات ٹمن پر ہما رے علا قے کی عوام اعتماد نہیں کر تی کیو نکہ وہ کردار کے اچھے نہیں۔اسی لئے ہم عوام کی آوازبن کر آزاد الیکشن میں آئے ۔ہمیں کسی سیاسی شخصیت کی اشیر باد حاصل نہیں ۔ ہم اللہ پاک پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور اللہ پاک کی چھتری کے زیر سایہ منافقت کے خاتمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہما رے ساتھ زمیندار اور غریب کسان اور عوام ہیں۔اور ہم عوام کی طاقت سے منا فقت کا خا تمہ کریں گے ۔ اس موقع پر ٹمن یو نین کو نسل کے امیدوار ملک نواب خان کے ہمرا ہ وائس چیئر مین ملک سلطان نور پور اور جنرل کو نسلر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ہما را فیصلہ درست تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں ملک نواب خان نے کہا کہ مصالحت کا وقت گزر گیا ۔ اب کسی صورت بھی الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ فتح و شکست منجا نب اللہ ہے ۔ اور ہمیں اپنے اللہ پر مکمل بھر و سہ ہے ۔ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا نہ کریں ہم گھبرا نے وا لے نہیں۔
…………………………..
…………………………..

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News

Talagang News