تلہ گنگ کی خبریں ایم ثقلین جعفری سے 7/11/2015

Sardar Ghulam Abbas Khan

Sardar Ghulam Abbas Khan

تلہ گنگ (ایم ثقلین جعفری)___ دودیال سے سردار غلام عباس خان گروپ کے امیدواران برائے چئیرمین ملک عبدالقادر ٹہی وائس چیئرمین ملک خالد دودیال و جنرل کونسلر کے امیدوار مولوی فضل الرحمٰن کی کامیابی میں دودیال کی مدھوال فقیر برادری نے اہم کردار ادا کیا برادری کے سربراہ امیر مختار نے نمائندہ آزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی مہربانی اور برادری کے بھرپور تعاون سے کامیابی ممکن ہوئی ہمارا جینا مرنا حاجی سردار غلام عباس خان اور گروپ کے سربراہ حاجی افضل خان کے ساتھ ہے۔
_______________________
_______________________

تلہ گنگ (ایم ثقلین جعفری)___ یونین کونسل ٹمن کے غیور عوام نے ہمارا بڑا ساتھ دیا ہمارا گروپ صرف الیکشن تک نہیں تھا یہ گروپ ہمیشہ مقابلہ کرے گا ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ ہم پر اعتماد کرنے والی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمارے گروپ نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ہمارا مقابلہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواران سے تھا لیکن ٹمن کے عوام نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس پر ان کے مشکور ہیں ملک نواب خان نے کہا کہ خدمت ہمارا نصب العین ہے ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔عہدے اہمیت نہیں رکھتے جذبہ ہونا چاہیے۔
_______________________
_______________________
تلہ گنگ (ایم ثقلین جعفری)___ اللہ رب العزت کا بے پناہ مشکور ہوں جس فتح نصیب فرمائی ملک عظمت حیات رانا نو منتخب چئیرمین یونین کونسل ٹمن ملک عظمت حیا ت رانا نے کہا کہ میں ٹمن کے غیور اور با شعور عوام کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ جنہوں نے حق کا ساتھ دیا اور تعصب ، جھوٹ، فریب اور تقسیم کی سیاست اور وڈیرہ شاہی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا اور میرے محبوب قائد سردار ممتاز خان ٹمن ایم این اے کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ ہم ایک قوم ہیں اور اس عظیم قوم کا ہر فرد میرے لیے قابل احترام ہے ۔ میں ان تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی اور میری اس شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کیا انشاللہ بلا تفریق ٹمن کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔
_______________________
_______________________
تلہ گنگ (ایم ثقلین جعفری)___ نذیر عالم ، محمد اعظم امیدوار جنرل کونسلر کی کامیابی لاوہ کے غیور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں عمران اعوان خنال ، عابد اعوان خنال لاوہ نے کہا کہ میدواران جنرل کونسلرنذیر عالم اور محمد اعظم کی شاندار کامیابی لاوہ کے عوام کی کامیابی ہے۔
_______________________
_______________________

تلہ گنگ (ایم ثقلین جعفری)___ ملک غلام احمد کی کامیا ی نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں حاجی عبدالرئوف آصف اینڈ کو کے چیف ایگزیکٹو حاجی عبدالرئوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور عوام کی حمائیت نے ملک غلام احمد کو کامیاب کیا ۔ ملک غلام احمد بے داغ ماضی کے حامل شخصیت ہیں۔ جس پر عوام نے ان کا ساتھ دیا ہم نے پہلے بھی حافظ عمار یاسر کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے تلہ گنگ شہر نے جس طرح حافظ عمار یاسر کو کا میابی دلائی اس پر اہلیان تلہ گنگ کے مشکور ہیں۔