تلہ گنگ کی خبریں 15/06/2015

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر )سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان کے صاحبزادے لیفٹیننٹ کرنل ٹیپو سلطان اعوان کو فل کرنل کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان کا تعلق تحصیل تلہ گنگ کے گائوںونہار سے ہے اس خاندان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ایک ہی گھر کے دس افراد پاک فوج کے اعلی آفیسر ہیں اور اتنے ہی بہادری کے فوجی تمغے ایک گھر میں ہیں جو ایک ریکارڈ ہے کرنل سلطان سرخرواعوان کے دو بھائی اور ایک کزن بریگیڈئیر،دونوںبیٹے کرنل ایک بھائی میجر شہید، ایک بھتیجا اور داماد بھی کرنل کے عہدہ پر فائز ہیں ونہار کے اس اعوان خاندان کے افراد چار پشت سے فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں کرنل سلطان سرخرو اعوان کے والد اور دادا بھی فوجی تھے جبکہ ان کے ماموں اور ایک بھائی نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ،کرنل سلطان سرخرو اعوان نے کہا ہے کہ ٹیپو سلطان کی فل کرنل کے عہدہ پر ترقی کی مبارک باد ینے والوںکی نیک خواہشات پر ممنوں و مشکور ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر )تلہ گنگ ٹی ایم اے میں ڈی سی او چکوال سے نمبردار ایسو سی ایشن کی میٹنگ ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن،ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی ،نمبردار ملک سعید ملکوال ،سنیئر صحا فی نوید دڑوٹ ،تجمل اعوان سمیت دیگر نمبر داران نے شرکت کی ،نمبردار ایسو سی ایشن کے وفد نے ڈی سی اوچکوال کے سامنے اپنے مطا لبا ت پیش کیے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ ٹی ایم اے میں ڈی سی او چکوال سے نمبر دار ایسو سی ایشن کے حا جی فضل حسین نے دو ٹو ک الفا ظ میں تحفظا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نمبرداروں کو سر کا ری سطح پر صحیح نما ئند گی نہیں دی جا رہی ہے اور ہمارا مطا لبہ ہے کہ ہمیں امن کمیٹی اور پرا ئس کنٹرول کمیٹی میں نما ئند گی دی جا ئے اور سرکا ری سطح پر ہمیں کا رڈزاور اسلحہ لا ئسنس دئیے جا ئے، جس پر ڈی سی او چکوال نے اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن کو ہد ایت کی کہ نمبرداروں کے مطا لبا ت پر عمل در آ مد کیا جا ئے اور انکو نما ئند گی دی جا ئے ۔اسلحہ لا ئسنس پر پا بند ی ہے۔اسمو قع پر مزید انہو ں نے کہا کہ نمبر دارایسو سی ایشن کے ممبران معاشرہ میں امن کیلئے اپنا اہم رول ادا کر یں اور منشیا ت ہما ری نو جوان نسل کی تبا ہی کر رہی ہے اسکی روک تھا م کیلئے نشا ند ہی کر کے پو لیس کے ساتھ تعاون کر یں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تحصیل لا وہ کی یو نین کو نسل پچنند میں منشیا ت فروشی کا دھند ہ عروج پر نو جوان نسل تبا ہ ہو نے لگی ،پو لیس والوں نے آ نکھوں پر پٹیا ں با ندھ لیں اور با اثر شخصیا ت منشیات فروشوں کے اڈوں کی سر پر ستی کر نے لگی شہر یو ں کا موقف ،ڈی او پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ پچنند پر تو جہ دیں شہر یوں کا مطا لبہ ۔تفصیل کے مطا بق دن بد ن تحصیل لا وہ کی یو نین کو نسل پچنند میں نو جوان نسل کو تبا ہ کر نے کیلئے منشیا ت فروشوں نے با اثر شخصیا ت کے زیر سایہ منشیا ت کے اڈے آ با د کر رکھے ہیں اور لا وہ پو لیس منشیا ت فروشوں کے خلا ف ایکشن لینے سے قاصر ہے اور اپنی آ نکھوں پر پٹیا ں با ندھ رکھی ہیں ۔ایک شہر ی نے بتا یاہے کہ پو لیس کا ایکشن نہ لینے اس با ت کی نشا ند ہی کر تا ہے کہ کو ئی لے دیں کا چکر ہے اور منشیات فروش ہما ری نو جوان نسل کو تبا ہ کر رہے ہیں ۔شہر یو ں نے ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا یو سی پچنند میں منشیا ت فروشوں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے اور ساتھ ہی انکی سر پر ستی کر نے والوں کا قبلہ بھی درست کیا جا ئے تا کہ ہما ری نو جوان نسل تبا ہ ہو نے سے بچ سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) ڈھیر مونڈ کو یونین کونسل کا درجہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ کی رہائشگاہ پرشو آف پاور ، سردار ممتاز ٹمن ایم این اے ، سردار ذوالفقار دلہہ ایم پی اے ،پی پی تئیس کے متوقع امید وار حکیم یاسر عز یز ،ملک ابرار ڈھلی کی خصوصی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے دوران موضع ڈھیر مونڈ کو یونین کونسل کا درجہ ملنے کی خوشی میں ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ نے اپنی رہائشگاہ پر ڈھیر مونڈ ، دڑوٹ ، ڈھوک مصاحب اور ڈھو ک فتح شاہ کے معززین کا اکٹھ کیا اور پر تکلف عشائیہ بھی دیا ۔اس موقع پر سردار ممتاز ٹمن ایم این اے نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈھیر مونڈ کی اضافی آبادیوں کو بجلی کی فراہمی ، ڈھو ک فتح شاہ ، ڈھیر مونڈ ، دڑوٹ کو سوئی گیس کی فراہمی ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈھیر مونڈ کو ہائی کا درجہ دینے اور ڈھیر مونڈ تا ڈھوک فتح شاہ تک ڈبل روڈ بنانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سابق ناظم ملک طارق اسلم ڈھلی ، ملک نواب خان ٹمن ، سابق نائب ناظم چوہدری محمد اسحاق ،چوہدری نور محمد دڑوٹ ، رانا عظمت حیات ٹمن ، ملک ظفر اقبال میٹ ، ملک شیر الہیٰ ڈھو ک پھلاڑی ، ملک نذر حسین سمیت معززین علاقہ اور عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجو دتھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) سابق ناظم یونین کونسل بدھڑ ملک محمد طارق اسلم ڈھلی نے بھگٹال کو یونین کونسل تھوہا محرم خان کیساتھ منسلک کرنے پرگہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے بھگٹال کو تھوہا محرم خان سے فور ی طور پر الگ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے بھگٹال یونین کونسل بدھڑ کا حصہ اور ڈھلی بھگٹال علاقہ کی پہچان ہے ۔ملک طارق ڈھلی نے کہا کہ اگر بھگٹال کو تھوہا محرم خان سے الگ کرکے یونین کونسل بدھڑ کا حصہ نہ بنایا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کرینگے اور بین الصو بائی روڈ بند کردینگے۔جسکی تمام تر ذمہ دار ی ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر چکوال پر عائد ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے ) بارش نے تلہ گنگ شہر کے سیوریج سسٹم کا پو ل کھو ل دیا،بارش شروع ہو تے ہی پرانا لا ری اڈہ تا لا ب بن گیا کار اور مو ٹر سائیکلو ں کے انجن میں پا نی گھس گیا اور ما لکا ن کو ہزاروں روپے کی پھکی دے گیا، ملحقہ محلوں میں پا نی گھروں میں داخل ہو نے سے بجلی پر چلنے والی اشیا ء جل گئیں ،شہر یو ں کا خا دم اعلی پنجا ب سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا تلہ گنگ شہر کے سیوریج سسٹم کو درست کیا جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ بروز اتوار کی شام کو ہو نے والی بارش نے شہر کے سیوریج سسٹم کی کا رستا نیاں عوام کے سا منے کھو ل دیں اور مین شا ہراہ پا نی سے جل تھل ہو گئی ۔پرانا لا ری اڈہ ،جھا ٹلہ محلہ ،جی پی او چوک اور محلہ الممتاز ہسپتال والا بارش کا آ غاز ہو تے ہی تا لا ب کا منظر پیش کر نے لگا ۔ مین شا ہراہ پربارشی تا لا ب سے گزرنے والی کا ریں اور مو ٹرسا ئیکل کے انجنوں میں پا نی گھس گیا اور ما لکا ن کو ہزاروں روپے کی پھکی کھا نی پڑ ی ۔شہر یوں کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش آ تی ہے تو ہمیں ہزاروں روپے کا نقصان اٹھا نا پڑ تا ہے ۔اس مسلے کے حل کیلئے ہم سیا سیوں اور انتظا میہ کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ہما ری کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ہمارا خا دم اعلی پنجا ب سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا ہما رے اس مسلے کے حل کیلئے ہنگا می اقداما ت کیے جا ئیں۔

Talagang News

Talagang News