تلہ گنگ میں بھی گندہ اور غیر معیاری گوشت بیچنے کا مکروہ دھندہ جاری

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)التوحید پولٹری شاپ بالمقابل عید گاہ کے مالکان نے تلہ گنگ اور گردونواح کے لوگوں کی صحت سے کھیلنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق التوحید پولٹری شاپ (میا نوالی روڈ بالمقابل عید گاہ مسجد) کے مالک فداالرحمٰن اور محمد اکرام نے کئی دنوں کا باسی اور بدبودارمرغی گوشت فریزر میں محفوظ رکھا ہوا ہو تا ہے جب کو ئی دو چا ر من کا آرڈر آتا ہے تو اس میں وہ غیر معیا ری گوشت ڈال کر گاہک کو تھما دیتے ہیں ایسا ہی واقع ڈھوک بازا کے رہائشی ملک تنویر اور زور خان کے ساتھ بھی پیش آیا ۔جن کے گھر فوتیدگی ہو ئی تو انہوں نے التو حید پولٹری شاپ پر تین من گوشت کا آرڈر دیا ۔جس پر التوحیدپولٹری شاپ کے مالکان نے اس تین من گوشت میں اکتیس کلو کے قریب گوشت گندا اور بدبودار تھما دیا ۔ گھر لے جا کر ان کو معلوم ہوا کہ گوشت تو گندہ ہے انہوں نے گوشت وٹرنری ہسپتال تلہ گنگ کے ڈاکٹر کوثر عباس وٹرنری آفیسر کو دیکھا تا جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ گوشت گندا اور مضر صحت ہے ۔جس پر متاثرین نے میڈیا سے رابطہ کیا ۔ میڈیا کی مداخلت پر ٹی او آرمیاں انیس الرحمٰن نے التوحید پولٹری پر چھا پہ ما رکر مالکان کو دس ہزار کا جر ما نہ کیااور فریزر میں موجود گندہ اور بدبودار گوشت تلف کرایا اور اکتیس کلو بدبودار گوشت کے پیسے بھی متاثرین کو واپس کرا ئے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان )متا ثرین ڈھوک بازا کے رہائشی تنویر اور زور خان نے میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ کرا تے ہو ئے بتا یا کہ ہمیں التوحید پولٹری شاپ کے مالکان کا یہ مکروہ دھندہ معلوم نہیں تھا۔ ہمیں تب معلوم ہوا جب ہم نے لوگوں میں ان کا ذکر کیا کہ ہما رے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کچھ لوگوں نے بتایا کہ یہ ان کا طریقہ واردات پہلا نہیں پہلے بھی یہ کئی لوگوں سے اس طرح کا ہاتھ کر چکے ہیں ۔ مزید انہوں نے بتا یا کہ آج ہم غم میں تھے ہما رے گھر فوتیدگی ہو ئی ہو ئی تھی ۔لیکن اس بات کا بہت دکھ ہے کہ ہمیں اس وقت پر بھی انہوں نے نہیں بخشا۔ہم تو ان کے منہ پر سنت رسول ۖ سے متا ثر ہو ئے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان کا اصل چہرہ کیسا ہے ۔ تنویر اور زورخان نے کہا کہ انتظا میہ کو چا ہیے کہ اس طرح کی کا لی بھیڑوں کا سد باب کریں تا کہ یہ اپنے پیسے کی ہوس پوری کر نے کیلئے سادہ لوح لوگوں کی صحت سے نہ کھیلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان )التو حید پو لٹری شاپ کے مالکان نے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہو ئے بتا یا کہ چھ سات مرغیاں رات کو بچ گئی تھیں جن کو ہم نے فریزر میں رکھ دیا رات کو بجلی جا نے سے ان میں بدبو پڑ گئی اور لڑکوں نے بغیر دیکھے گو شت میں ملا دیں ۔ جس کی وجہ سے باقی کا گوشت بھی بدبودار ہو گیا ۔ میڈیا کے نما ئندوںنے دکان مالکا ن سے پوچھا کہ کیا اس وقت آپ کے کام کر نے والے لڑکوں کو بدبو محسوس نہیں ہو ئی کہ انہوں نے گندہ گوشت ملا دیا جس پرالتوحید پو لٹری کے مالکان نے ٹال مٹول سے کام لیا۔

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat

Talagang Substandard Meat