تلہ گنگ میڈیا ٹیم اور ٹیچرز ٹیم کا دوستانہ میچ ٹیچرز الیون نے جیت لیا

Talagang News

Talagang News

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) تلہ گنگ میڈیا ٹیم اور ٹیچرز ٹیم کا دوستانہ میچ ٹیچرز الیون نے جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز ٹیچرز الیون اور میڈیا الیون کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔

جس میں ٹیچرز الیون کی طرف سے پنجاب کالج ، کیمرج کالج اور بارانی کالج کے ٹیچرز شامل تھے جبکہ میڈیا الیون میں تلہ گنگ پریس کلب اور تحصیل پریس کلب کے صحا فیوں نے شرکت کی ۔میچ آٹھ اوور پر مشتمل تھا۔میڈیا الیون نے اوپننگ کر تے ہو ئے 74 سکور بنا ئے جبکہ ٹیچرز الیون نے ساتویں اوور کی آخری بال پر مطلو بہ ہدف پورا کر لیا ۔میچ کا مین آف دی میچ بارانی کالج کے پرنسپل محمد اشرف نواز تھے۔