ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ماضی یادگار فلموں سے بھرا پڑا ہے: شان

Shaan Shahid

Shaan Shahid

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی فلم میں کام کرنے کی متعدد بار پیشکش کی مگر انکار کر دیا۔

ان خیالات کا اظہارنامور اداکار شان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اول تو بھارتی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتا اگر کیا تو برابری کی سطح پر کام کرنے کو ترجیح دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہم بھارتی فلموں سے زیادہ اپنی فلموں پر ناز کر تے ہیں۔ ہمارا ماضی معیاری اور یادگار فلموں سے بھرا پڑا ہے۔