ٹیلنٹ امیری غریبی کی تفریق سے بالاتر قدرت کی دین ہے: ریحان ہاشمی

Bodybuilder Abdul Malik welcome at Karachi airport

Bodybuilder Abdul Malik welcome at Karachi airport

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) انسان کا ذاتی ٹیلنٹ اور صلاحیت امیری یا غریبی کی تفریق سے بالاتر اللہ کی دین ہے۔کوئی انسان امیریا غریب ہونے کی وجہ سے بے صلاحیت یا با صلاحیت نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمیں بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے امریکہ میں باڈی بلڈنگ 75 کلو گرام مقابلے میں 4 th پوزیشن حاصل کرنے والے کراچی سینٹرل کے باڈی بلڈر عبدالمالک کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر منتخب یونین کمیٹی نمبر ۳۵ کے چیئرمین خرم فرحان وائس چیئرمین صابربھائی ڈسٹرکٹ کونسلرمحمد سعد ملک،سید اظہر عباسی ،حنا جمیل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر بلدیہ وسطی اکبر حسین ،بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر راشد ،ذولفقار جعفری ودیگر بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ضلع کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے امریکہ میں پاکستان کا پرچم اور پاکستانیوں کا سرفخر سے بُلند کیاعبدالمالک امریکہ کے شہر لاس وگاس میں اکتوبہ 2016 ء کو منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں4th پوزیشن حاصل کی جبکہ 2015 ء کی تیسیری پوزیشن بھی انڈین کھلاڑی سے چھین کر اپنے نام کی اس وقت عبدالمالک 2015ء کی تیسری پوزیشن کی ٹرافی اور 2016 ء کی چوتھی پوزیشن کی ٹرافی لیکر وطن واپس پہنچ گئے۔

اس مقابلے میں کئی ملکوں سے باڈی بلڈر شریک تھے۔ واضح رہے کہ عبدالمالک کراچی کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ خود بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوسکیں اس سلسلے میں انکت دوستوں نے ان کے لئے خصوصی تعاون کا اہتمام کرتے ہوئے انکے مقابلے کے اخراجات کا انتظام کیا ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو حکومت اور مخیر حضرات کی سرپرستی حاصل ہوجائے تو دنیا کے ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر وائس چئیرمین سید شاکر علی نے عبدالمالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر باصلاحیت نوجوان ہمارے لئے باعثِ فخر ہے ہم اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گیاس موقع پر عبدالمالک نے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے درمیان پاکستان کا نام کامیابیوں کے حوالے سے لیا جاتاہے تو اُس لمحے کی خوشی الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کو جواں رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔