باصلاحیت نوجوان بہتر کام تخلیق کر رہے ہیں، ثمینہ پیرزادہ

Samina Peerzada

Samina Peerzada

کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکارہ و ہدایتکار ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے نئے باصلاحیت نوجوان بہترکام تخلیق کررہے ہیں جو فلم انڈسٹری کو اس کے صیح مقام تک لے جانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

ضرورت اس امر کی ہے فلم انڈسٹری میں نئے ہدایتکاروں کو مکمل اور بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ یہ مزید بہتر انداز میں اپنا کام دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی، پاکستان فلم انڈسٹری میں ہمیشہ سے محدود وسائل میں ہمارے ہدایتکار کام کرتے آرہے ہیں اب فلموں کی طرف سرمایہ کاری ہونا شروع ہوئی ہے۔

جس سے فلموں کا معیار بھی بہترین ہوا ہے جب کہ دیگر ممالک میں بھی اب ہماری فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں اس سے ناصرف ہماری انڈسٹری دوسرے ممالک میں متعارف ہورہی ہے بلکہ ہمارے فنکاروں اور ہدایتکاروں کو بھی دنیا بھر میں پہچان مل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اس وقت ملک کی بڑی ڈرامہ انڈسٹریز میں شمار ہوتی ہے۔