تلہار شہر و مضافات میں گرمی کے بعد ایک بار پھر بادل برس پڑے

Talhar Barish

Talhar Barish

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر و مضافات میں گرمی کے بعد ایک بار پھر بادل برس پڑے تیز بارش کے باعث شہر کے وارڈ 1،2، 5، 6کے کچھی محلہ، کنبھار محلہ، اسٹیشن ایریا، ریلوے ایریا، شمس گلی سمیت دیگر اہم راستے پانی کی لپیٹ میں آگئے جبکہ مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہوگیا موبائل سروس بھی وقفے وقفے سے بند رہنے کے باعث عوام ایک دوسرے سے رابطے کیلئے ترس گئے جہاں بارش کے پانی سے گلیاں اور راستے تالاب بن گئے وہیں عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنہ رہا۔

جبکہ رات دیر سے روشن شاھ روڈ پر بجلی کی پرانی بوسیدہ تار ٹوٹ گئی جس کو 20گھنٹے گذرجانے کے باوجود ٹھیک کرنے کیلئے عملہ نہ پہنچ سکاشہر کی نصف آبادی 20گھنٹے بجلی سے محروم رہنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ وارڈ 6کے مختلف علائقوں میں ٹرانسفارمر کی خرابی اور عملے کی لاپروائی کے باعث گذشتہ 4دنوں سے بجلی غائب ہے جس سے عوام الناس کو شدید دشواری کا سامنہ ہے دوسری جانب شہر کے مضافاتی علائقوں راجو خانانی، پیرو لاشاری، سعیدپور، غلام شاہ، متارو، شاہ واہ، بقادار شاہ سمیت سینکڑوں دیہات میں بھی بارش برسی نشیبی علائقے زیر آب آنے کیساتھ ساتھ چاول، ٹماٹر،کپاس،مرچی سمیت دیگر فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے عوام نے بالا حکام سے مزید بارشوں سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امتیاز جونیجو تلہار