تلہار شہر میں چلنے والی ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پئمانے پر کرپشن کا خدشہ

Corruption

Corruption

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر میں چلنے والی ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پئمانے پر کرپشن کا خدشہ علائقہ مکینوں کا ٹھیکیدار کیخلاف احتجاج غیر معیاری پتھر ریتی اور بجری استعمال کی جا رہی ہے چند ماہ میں ہی روڈ ٹوٹنے کا اندیشہ ہے نیب تحقیقات کرے عوام
تفصیلات کے مطابق: تلہار شہر کے تیس سال بعد بننے والے شہید بینظیر( گڈو شاھ) چوک سے روشن شاھ اور سینما سے حبیب اللہ جونیجو ھائوس تک کے روڈ میں بھاری کرپشن کے خدشے کیخلاف سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کرتے آصف میمن ، حسین کنبھار، عبدالکریم لغاری، مجید ملاح و دیگر نے بتایا کہ تیس برس تک ہم نے بنیادی سہولیات نہ ملنے کیخلاف احتجاج کئے جس کے بعد ہماری سڑکیں پکی کرنے کا ٹینڈر جاری ہوا لیکن جن کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

وہ اپنے پیٹ بھرنے میں دن رات مصروف ہیں سم اور کلر والے پتھر اور مٹی کی ملاوت والی ریتی اور بجری استعمال کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ 15 فٹ کی سڑک پر صرف 10 فٹ کی سڑک کہاں کا انصاف ہے ہمارا آمد و رفت کا واحد راستہ ہے آخر میں وہی سڑک چوڑی کرکے آٹھ فٹ تک محدود کی گئی ہم سے کہا گیا کہ اتنا منظور ہے کیا کام بڑہنے کی صورت میں بجیٹ بڑہا نے کا کوئی رول قانون میں نہیں ٹھیکیدار ابراہیم ملاح کسی کی نہیں سنتا سطح اوپر کرنے کیلئے چند ٹرالی مٹی کی اتاری گئی ہمیں خدشہ ہے کہ چند ماہ کے اندر روڈ ٹوٹ جائے گا اور ہمیں بارشوں میں دوبارا مشکلات کا سامنہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ابھی کام جاری ہے اب بھی کچھ بگڑا نہیں بالا حکام نوٹیس لیں اورچیرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سے سرزمین پر تحقیقات کرے تاکہ کرپشن اسکینڈل سے قبل ہی عوام کو فوری انصاف مل سکے۔

تلہار(نمائندہ) تلہار کے شہید بینظیر چوک پر لگے ہوئے ٹرانسفر میں فنی خرابی کے باعث بڑی آبادی گذشتہ 24گھنٹوں سے بجلی سے محروم رہ گئی عوام نے رات بھی جاگ کر گذاری جبکہ کاروبارکے اہم دن بیوپاریوں نے شدید گرمی کے باعث کئی مشکلات کا سامنہ کیا گھروں میں پانی کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی حیسکو حکام نے ٹرانسفر اتار کر مرمت کیلئے روانہ کر دیا ہے آخری اطلاع تک بجلی بحال نہ ہوئی۔