تلہار شہر و مضافات میں تین روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری

Talhar Barish

Talhar Barish

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر و مضافات میں تین روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری بارش کی وجہ سے شہر کے مین بس اسٹاپ ، شہید بینظیر چوک، سینما روڈ، کچھی محلہ، وارڈ 6,2 کے اہم راستے تالا بن گئے جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنہ رہا۔

جبکہ ٹائون کمیٹی کیجانب سے نکاسی آب کے کوئی اقدامات نظر نہیں آئے شہر کے مضافات پیرو لاشاری، سعیدپور، راجو خانانی، چانری، غلام شاہ ، ٹنڈو غلام حیدر سمیت دیگر علائقوں میں بھی زوردار بارش پڑنے سے مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہوگیا ہے اور کپاس سمیت دیگر فصلیں شدد متاثر ہوگئی ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے شہریوں نے صفائی ، نکاسی آب اور دیگر اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امتیاز جونیجوتلہار