تلہار کی خبریں 26/7/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار کے وارڈ نمبر 6 میں کئی دنوں سے واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی نہ ہونے کیخلاف رہائشیوں نے منتخب کونسلر علی محمد کچھی کی قیادت میں احتجاج کرتے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کی بڑی آبادی رکھنے والے وارڈ نمبر 6 کے کچھی محلہ سمیت دیگر علائقوں میںواٹر سپلائی کے پانی کی شدید قلت ہے کئی دنوں سے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے ہیں ہاٹر سپلاْع کی پائپ لائین کافی پرانی ہونے کی وجہ سے کئی جگہوں سے ٹوٹ چکی کبھی کبھی تو گٹر نالے کا گندا پانی آجاتا ہے ہم نے ٹی ایم او سے ملاقات کی ہے انہوں نے مسئلہ حل کرانے کی خاطری کرائی ہے بنیادی مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) سندھ گرامر اسکول تلہار میں محسن انسانیت اور ہر دلعزیز شخصیت عبدالستار ایدھی کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ و طالبات اساتذہ اور والدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے پرنسپال ناصر بلوچ نے کہا کہ ملک و ملت کی عظیم خدمت پر بابائے انسانیت ایدھی صاحب کوبھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی خدمت کی مثال صدیوں تک کہیں نہ ملے گی انہوں نے بچوں کو ہدایت کرتے کہا کہ ایدھی کو اپنا آئیڈیل بنا کر بنا کسی فرق کہ صرف انسانوں کیلئے ہی زندگی وقف کردینا حقیقی کامیابی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں عبدالستار ایدھی کی زندگی اور خدمت سے آگاہی دیتے کہا کہ ہمارے پاس اتنے الفاظ نہیں جتنی ان کی خدمت ہے انہوں نے لاوارثوں کی وارثی کی بے سہارہ بچوں کو اپنی گود میں سمویا ان کا مقصد تھا انسان اور انسانیت کو بچانااور اپنی ساری عمر ان ہی کاموں کیلئے وقف کردی۔