تلہار کی خبریں 17/8/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) سیشن کورٹ بدین کے حکم پر راجوخانانی پولیس غلام شاہ میں چھاپہ مارکر زمیندار حامد جمالی کی مبینہ نجی جیل سے تین معصوم بچے تین خواتین کے ساتھ کولہی برادری کے 9 کسان جس میں سورج ،ویرو،فوٹو،شریمتی کویتا،شریمتی گلی ،شریمتی سوڈہی کو بازیاب کروا لیا ،جبکہ سیشن کورٹ بدین میں شریمتی زینو نے درخواست دے کر موقف اختیار کیا تھا کہ کافی عرصے سے بنا کسی معاوضے پر ہمارے سے جبری کام لیا جاتا ہے اور تشدد کانشانہ بنایہ جاتا ہے دوسری جانب راجوخانانی پولیس نے بازیاب کسانوں کو آج عدالت میں پیش کردیا۔

تلہار(نمائندہ)پی پی شہید بھٹوسندھ کے چیف آرگنائیزر علی احمد پلیپوٹو 21آگسٹ پر تلہار میں ضلع ورکرزکنویشن میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں پی پی شہید بھٹو کے مقامی کارکنان باغی امداد نظامانی،مصطفی گاڈاھی،اکبر جھیجو نے کہا کہ کامیٹی تشکیل دے گئی ہے بدین کے ضلع بھرکارکنان کو اپیل ہے کہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
امتیاز جونیجو تلہار