تلہار کی خبریں 13/10/2015

Talhar Culture Day

Talhar Culture Day

تلہار (نمائندہ) ثقافتی دن پر تلہار تحصیل بھی ثقافتی رنگوں میں مسرور ، صدیوں کی تہذیب اور قدیمی ثقافت اجرک اور ٹوپی کی صورت میں نروار، بچے بوڑھے خوشی میں سما گئے شاندار ریلیوں میں قومی نغموں اور ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے سندھی قوم متحد کرنے پر میڈیا کی شکریہ ادائی تفصیل کے مطابق : سندھی میڈیا کیجانب سے انتہا پسندی کیخلاف سندھی ثقافت کے کردار کے عنوان پر منایا جانے والاثقافتی دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا صبح سے ہی ننہے معصوم بچے ، بوڑھے اور نوجوان ثقافتی لباس اجرک، ٹوپی اور پگڑی میں ملبوس ہوکر گھروں سے نکلے ہر طرف خوشی کا سماں چھایا رہا سٹی پریس کلب پر صحافی موہن لال کوہستانی نے سٹی پریس کلب کے ممبران کو اجرک کے تحائف پیش کئے جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی اور شہریوں کیجانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں شریک ہزاروں افراد سندھی نغموں اور ڈھول کی ٹھاپ پر رقص کرتے خوشی کا اظہار کرتے رہے ریلی باوانی ٹنڈو باگو اسٹاپ سے شروع ہوکر بدین بس اسٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے مختلف رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے ہماری قدیم تہذیب اور عظیم ثقافت کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے ہمیں فخر ہے کہ آج بھی ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا تلہار کے شہریوں کیساتھ قومی عید منانے کا اعلان شہر کو اور رونق دے چکا ہے۔

………………………………
………………………………

تلہار (نمائندہ) ماہ ربیع الاول کیساتھ ساتھ جشن عید میلاد النبی ۖ منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلے میں شہر کی گلی محلوں اور مساجد کو سبز پرچم اور رنگین قمقوں سے سجانے کا کام جاری ہے جبکہ مختلف مذہبی تنظیموں کیجانب سے پہلی تاریخ سے درود و سلام اور محافل نعت کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کیجانب سے ولادت رسول اکرم ۖ منانے کیلئے کوئی خاص انتظامات نہ کئے گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہر کی اسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے اقدام اٹھائے۔