تلہار کی خبریں 04/11/2015

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) میڈیکل آفیسر گولاڑچی ڈاکٹر نیک اور سماجی رہنما حبیب جمالی کے بھائی ٹیکنیکل انجنیئراسٹیل ملز کراچی حاجی عنایت اللہ جمالی گڑدوں کی تکلیف کے باعث انتقال ک رگئے مرحوم کے جنازے میں تلہار کے سیاسی سماجی رہنمائوں جمالی برادری سمیت شہریوں نے شرکت کی مرحوم کو حیدر شاھ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) تلہار تحصیل میں بھی بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے شروع ہوگئیں تحصیل کے دو ٹائون کمیٹیوں اور 6یونین کونسلز پر الیکشن لڑنے والے امیدوار آخرکار میدان میں آگئے گھر گھر جاکر ووٹوں کیلئے ہاتھ جوڑ سمیت کارنر میٹنگز کا بھی سلسلہ جاری ہے مختلف امیدواروں کیجانب سے شہر میں پرچم، بینرز ، اسٹیکرزکی برسات ہوگئی گلی گلی کونے کونے میں مختلف امیدواروں کی تصاویر اور ان کے انتخابی نشان نظر آنے لگے جبکہ امیدواروں کیجانب سے گھر گھر جاکر منتیں سماجتیں کرنے کا ڈراما چالو ہے جبکہ عوام کیجانب سے سیاست میں کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آرہی عوام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جیتے پر ہماری زندگی میں کوئی بدلائو نہیں آئے گا ہر کسی کو اپنے پیٹ کی فکر ہے پہلے مرحلے میں ہونے والے نا خوشگوار واقعوں کو لیکر عوام الناس میں ایک خوف جیسی لہر چھائی ہوئی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے کیلئے پولیس ،رینجرز و قانون نافظ کرنے والے اداروں کے جوان مقرر کئے جائیں تاکہ ووٹروں کو مکمل جانی تحفظ مل سکے اور وہ اپناووٹ مکمل آزادی کیساتھ دے سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) انجمن طلباء اسلام تلہار کیجانب سے ممتاز قادری کی رہائی کیلئے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کیا گیا اس موقع پر سید صبغت اللہ شاہ ،شاھد احمد قریشی و دیگر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ممتاز قادری کو رہا کیا جائے۔