تلہار شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کے باوجود بجلی کی بندش حسب معمول جاری

Load Shedding

Load Shedding

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کے باوجود بجلی کی بندش حسب معمول جاری ہے۔

روزانہ 16 گھنٹوں سے طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے یے سلسلہ گذشتہ چھ دنوں سے جاری ہے اور شہر کا کاروبار بھی مکمل ٹھپ ہوچکا ہے جبکہ عوام الناس کو پانی کی شدید قلت کا سامنہ بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیساتھ ساتھ عزاداروں کو بھی کافی مشکلات درپیش ہیں شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ شہر سے بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروایا جائے۔