تلہار تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی گینگ گرفتار

Gang Arrested

Gang Arrested

بدین (عمران عباس) تلہار تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی گینگ کے تین ملزمان گرفتار، چوری کیئے گئے موٹر سائکل، اسلحہ اور منشیات برآمد۔

ڈی ایس پی بدین محمد خالد نظامانی تلہار تھانے پر پریس کانفرنس کرتے بتایہ کے تلہار تھانے کے ایس ایچ او انور علی لغاری اور سب انسپیکٹر محمد ایوب خاصخیلی کی سربراھی میں پولیس پارٹی نے تلہار تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی گینگ کے تین ملزم انب رباری،جمع خیبر اور اشرف ماچھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار مسروقہ موٹر سائیکل ،دو ٹی ٹی پسٹل سات گولیاں اور 2500گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف دفعہ 9سی،411،اور آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان ضلع بدین کے علاوہ ٹنڈوالہیار، اور میرپورخاص ضلع کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی واقعات میں پولیس کو مطلوب ہیں حالیہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل میں تین تلہار اور ایک کڑیو گھنور سے چوری کی گئیں تھیں اس موقع پر تلہار کے ایس ایچ او انور علی لغاری نے مزید بتایا کہ تحقیقات کر رہے ہیں مزید اہم واردات کے انکشافات کا امکان ہے۔