تلہار میں نادرا آفیس کی عدم موجودگی کے باعث خصوصن خاتون سمیت تحصیل کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار میں نادرا آفیس کی عدم موجودگی کے باعث خصوصن خاتون سمیت تحصیل کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنہ ہے لوگوں کو شناختی کارڈ، ب فارم، برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیئے ٹنڈوباگو، بدین یا ماتلی جانا پڑتا ہے جس سے تحصیل کے دور دراز حلقوں سے وابستہ غریب طبقے کے لوگوں کو مسافت کے مزید اخراجات برداشت کرنے کے علاوہ سواری کی بڑی ذھنی پریشانی جھیلنی پڑتی ہے۔

جبکہ تلہار کی نادرا آفیس چند سال قبل اس علائقے کے منتخب عوامی نمائندوں کی لاپرواہی سے ٹنڈو باگو منتقل کی گئی جو تاحال نہ واپس آئی اور نہ اس کی جگہ دوسری آفیس قائم کی گئی تلہار کی باشعور عوام اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے وزیر داخلہ چودھری نثار اور نادرا کے چئیرمین سے مطالبہ کیا ہے کے تلہار میں نادرا کی آفیس قائم کر کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے۔

امتیاز جونیجو تلہار