تلہار: مسلم لیگ ن کیجانب سے صدر اسماعیل راہو کی قیادت میں زبردست ریلی نکالی گئی

تلہار (نمائندہ) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ٹنڈو غلام حیدر تحصیل کی یونین کونسل لکھی کے چیئرمین امیدوار حاجی گل حسن لغاری، ضلع کونسل امیدوار سکندر خاصخیلی کی حمایت میں مسلم لیگ ن کیجانب سے صدراسماعیل راہو کی قیادت میں زبردست ریلی نکالی گئی۔

جس میں موٹر سائیکلوں کے علاوہ سوزوکی، ڈاٹسن و دیگر گاڑیوں میں سوارکارکنان ڈھول کی ٹھاپ پر رقص کرتے اور نعرے لگاتے نظر آئے شاندار ریلی یوسی لکھی کے مختلف علائقوں سے گشت کرتے تلہار پہنچی جہاں سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ن لیگ رہنما اسماعیل راہو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ عوام بیدار ہوکر سچے اور جھوٹے کی پہنچان کرے اور اپنے قیمتی ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال کرے تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ شیر کی جیت عوام کی جیت ہے عوام ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

Talhar Election Rally

Talhar Election Rally