تلہار کی خبریں 24/8/2016

Talhar kamyab Umedwar

Talhar kamyab Umedwar

تلہار (نمائندہ) پیپلز پارٹی کے امیدوارمیر شاہد احمد ٹالپر کامیاب جشن میں ریلی خبر کے مطابق ٹاؤن کمیٹی تلہار کے چیئرمین اور وائیس چیئرمین کے عہدوںکے انتخاب کے لیے بوائز ہاء اسکول تلہار میں پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی پیپلز پارٹی اور مرزا گروپ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار میر شاہد احمد ٹالپر اور وائیس چیئرمین محمد رفیق چانگ جبکہ مرزا گروپ کے چیئرمین امیدوار عدنان قادر عرف بادشاہ جمالی وائیس چیئرمین لکھی جمالی کے درمیان مقابلہ ہوا کل 18ووٹوں میں 5خواتین اور 13مرد کاؤنسلروں نے ووٹ کا حق استعمال کیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار کو 13اور مخالف امیدوار کو 5 ووٹ ملے جبکہ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی میں جشن منایہ اور پورے شہر کا گشت کیا نئے منتخب چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپرسٹی پریس کلب کے صحافیوں بات کرتے کہا کہ شہر کی ترقی میری اولین ترجیح ہے بلاتفریق کے عوام کے بنیادی مسائل حل کروں گا اور تلہار کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ) گذشتہ رات اور صبح سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب شہر اور اس کے مضافات کے علائقوں کی سڑکیں پانی سے بھر جانے کے باعث آمدرفت کا نظام بری طرح متاثر رہا جبکہ بجلی کی ترسیل معطل رہنے کے سبب عوام کو شدید پریشانی کا سامنہ رہااور شہر میں آلودگی میں اضافہ سے مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار ہو گئی .