تلہار کی خبریں 8/2/2017

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) پیپلز پارٹی رہنما اور درگاہ ساجن سوائی کے گدی نشین بچل شاھ پگارہ کی والدہ گذشتہ روز انتقال کر گئیں جن کی آخری رسومات میں تلہار سمیت مختلف علائقوں سے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں، مریدین اور برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی گقبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) یونین کونسل تلہار کی آفیس ٹائون کمیٹی میں ضم ہونے کے بعد عوام دوگنی پریشانیوں کا سامنہ کرنے پر مجبور ہے یوسی آفیس سے تصدیق کیبعد نادرا سے جاری ہونیوالے برتھ سرٹیفکیٹ، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر اہم دستاویزات کا اجراء لمبے عرصے سے تعطل کا شکار رہنے لگا جس کے باعث عوام الناس کو قومی شناختی کارڈ اور ملازمین کی پینشن سمیت دیگر معاملات میں شدید دشواری کا سامنہ ہے عوام مختلف دفاتر کے چکر لگا لگا کر بیزار ہوگئی عوام نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ اداروں کی عدم توجہ سے عام لوگوں کو ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں ایک تو نادرا آفیس تلہار میں نہیں جس کیلئے بدین جانا پڑتا ہے اوپر سے مطلوبہ دستاویزات کی جنجھٹ سر درد بن گیا ہے انہوں نے حکام سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ٹائون کمیٹی انتظامیہ نے رابطے پر بتایا کہ یونین کونسل تلہار کی حیثیت ختم کرکے ٹائون کمیٹی تلہار میں دفتر ضم کیا گیا جس کا لیٹر نادرا ضلع بدین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ حیدرآباد کو بھیجا گیا ہے ۔

امتیاز جونیجوتلہار