تلہار راجہ رائس مل کا ٹرانسفارمر نامعلوم ٹیکنیکل چور ٹرانسفارمر سے فرنس آئل اور کوئل لیکر فرار ہوگئے

Talhar Transformer

Talhar Transformer

تلہار (نمائندہ) تلہار کے بدین مین روڈ پر واقع راجہ رائس مل کا ٹرانسفارمرگذشتہ رات نامعلوم ٹیکنیکل چور ٹرانسفارمر کھمبے سے اتار کر فرنس آئل اور کوئل لیکر فرار ہوگئے۔

ٹرانسفارمر 100 کے وی کا ہے جس کی مالیت 5لاکھ روپے بتائی جاتی ہے واقع کی کوئی رپورٹ درج نہ ہوسکی جبکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کے نامزد کئے گئے ٹائون کمیٹی تلہار کے چیئرمین میر شاھد احمد تالپور کا ٹرانسفارمر بھی اسی طرح سے چوری ہوگیا تھا واقعات کے بعد شہر کے رائس ملز مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جس کی بعد تلہار و مضافات میں رائس ملز مالکان نے ٹرانسفارمرز کو زنجیریں باندھ کر تالے لگا دئے ہیں۔