تلہار کی خبریں 12/9/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار اور اس کے مفاضات علائقوں میاں پوٹا،جمالی پھڑدو، پیرولاشاری، راجوخانانی، سعید پور سمیت دیگر علائقوں میں دھان کا نیا فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہو گیا دھان کے بیوپاریوں نے اپنی ایک ہٹی قائم کر دی عید کے موقع پر بیوپاریوں نے دھان کا ریٹ 800 سئو روپیہ سے بھی کم کر دیا ہے اور تول میں بھی فی من 2 کلو اور دھان میں الودگی کا جواز دیکر 5کلو مزید کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ کاشتکاروں کو عید کرنے کے لیے اس ریٹ پر دھان دینے کے سواء اور کوئی چارہ نہیں ہے تاہم چاولوں کا آٹا 1600 سئو روپیہ من فروخت کیا جا رہا ہے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ان سے کوئی پوچھ گاچھ نہ کرنے کی وجہ سے بیوپاریوں کی من مستیاں بڑہ گئی ہیں کاشتکاروں ڈی سی بدین اور بالاحکام سے بیوپاری کی لوٹ کھسوٹ کا نوٹیس لیکر ناجائز کٹوتی بند کرا کے مناسب ریٹ دلوایا جائے تاکہ فی ایکڑ دھان پر جو لاگت آئے ہے اس کا قرضہ آتار سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار (نمائندہ)عید کے موقع پر پورے شہر میں صفائی ستھرائی کا خاص نظام کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی شہری کوکوئی پریشانی لائحق نہ ہو ی ان خیالات کے اظہار ٹاؤن کامیٹی کے چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے اسٹاف کو خصوصی ھدایات جاری کی ہیں جبکہ اس عمل میں کوتائی کرنے والے کو برداشت نہیں کریں گے جبکہ عید گاھ میں عید نماز کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔