تلہار کے قریب ماتلی تلہار مین روڈ پرتیز رفتار مسافر وین اور جیپ میں تصادم

Accident

Accident

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار کے قریب ماتلی تلہار مین روڈ پرتیز رفتار مسافر وین اور جیپ میں تصادم ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں ٹنڈو غلام حیدر کا صحافی 30سالہ غلام حیدر دل موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ ایک شخص فریدشدید زخمی ہوگیاجس کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔

متوفی نوجوان کپری موری کا رہائشی ہے اور ٹنڈو غلام حیدر اسٹیشن سے رپورٹنگ کے فرائض انجام دیتا تھاواقع کے بعد وین ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں۔