تلہار کے سندھ گرامر پبلک اسکول میں ایک ذہنی آزمائش کا پروگرام منعقد کیا گیا

Talhar Sindh Grammer School

Talhar Sindh Grammer School

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار کے سندھ گرامر پبلک اسکول میں ایک ذہنی آزمائش کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شاہ لطیف شناسائی کے متعلق ایک نشست قائم ہوئی جس میں سوال و جواب کیلئے ارا اسکول راجو خانانی، نیشنل اسکول تلہار، پاکستان پبلک اسکول، سندھ گرامر اسکول کے طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ نے شرکت کی پروگرام کا آغاز شائشتہ کی خوبصورت آواز میں حمد باری تعالیٰ کیساتھ کیا گیا جس کے بعس احسان علی نے پیارے نبی کی شان میں نعت مقبول پیش کی۔

فائزہ نے سندھ کے عظیم شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری سنا کر سامعین کو داد دینے پر مجبور کردیا پروگرام کا استقبالیہ گیت استاد رمضان مگنہار نے سنایا اور ارا پبلک اسکول راجو خانانی کی طالبہ فاطمہ اسحق نے انگریزی میں روانی سے تقریر کرکے سب کو حیران کر دیا لطیف شناسی کے عنوان پر اس کوئیز مقابلے میں نیو ارا پبلک اسکول راجو خانانی نے پہلی پوزیشن، پاکستان پبلک اسکول نے دوسری ، سندھ گرامر اسکول نے تیسری جبکہ نیشنل اسکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر میر عبدالعزیز جمالی، عبدالقیوم میمن، ناصر بلوچ، پریم کمار و دیگر معززین نے طلبہ و طالبات میں سندیں اور ایوارڈ تقسیم کئے بہترین کارکردگی دکھانے والے نیو ارا پبلک اسکول کے پرنسپل خاکی جانی کو پروگرام کے منتظم پرنسپل ناصر بلوچ نے ایوارڈ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ناصر بلوچ کا کہنا تھا کہ نصابی تعلیم کیساتھ بچوں کی ذہنی افزائش لازمی ہوتی ہے اور ایسے مقابلوں میں حصہ لینے سے طلبہ و طالبات کی ذہنی تقویت میں اضافہ ہوگا جبکہ طلبہ و طالبات نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے بتایا کہ اس تقریب میں شرکت سے ایک دوسرے میںحوصلہ افزائی پیدا ہوتی ہے سرکار کو چاہئے کہ سندھ کے چھوٹے بڑے اسکولوں خاص کرکے دیہی طلبہ و طالبات کیلئے ایسے پراگرامز کا اہتمام کرے پروگرام میں مشہور شاعر اورنگزیب بھٹی، امر سنگھ راٹھور، ظہیر لغاری سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔