تلہار میں طویل عرصے سے جاری سماجی برائیوں اور شراب خانے کا لائسنس ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Talhar Samaji Burayoon Or Sharab k gute k khilaf Shaheed Bhutto ka Ehtajaj

Talhar Samaji Burayoon Or Sharab k gute k khilaf Shaheed Bhutto ka Ehtajaj

تلہار (نمائندہ) تلہار میں طویل عرصے سے جاری گٹکے ، مین پڑی، چرس آفیم ،آکڑا پرچی ، جوئے، قحبہ خانے سمیت دیگر سماجی برائیوں اور شراب خانے کا لائسنس ملنے کیخلاف شہید بھٹو گروپ کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے مصطفی گاڈہی، دیدار جتوئی، مگن کولہی، اسلم لغاری و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ شہر میں لمبے عرصے سے مضر صحت گٹکے، چرس، آفیم ، مین پڑی سمیت دیگر نشہ آور چیزوں کی فروخت اورقحبہ خانوں میں فحاشی کی وجہ سے ہمارہ معاشرہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے پر پولیس خاموش تماشا دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسکول کے وقت بھی ڈبو منی سینما اور وڈیو گیم سینٹرکھلے رہتے ہیں جس کے باعث بچے اسکول تک نہیں جا پاتے سماج کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے سرکار نے شراب خانے کا لائسنس جاری کرکے معاشرے کو مزید گندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے ہم ایسا ہونے ہرگز نہ دیں گے انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے مناسب اقدام اٹھائے جائیں اور حکومت شراب کے گتے کا لائسنس فوری منسوخ کرے۔