تلہار شہر و مضافات کے سینکڑوں دیہات میں ہفتے کے روز ٹیلی نارموبائل سروس بند رہی

Telenor

Telenor

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر و مضافات کے سینکڑوں دیہات میں ہفتے کے روز ٹیلی نار موبائل سروس بند رہی صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے میڈیا کو بتایا کہ صبح سے لیکر رات گئے تک موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہا تھا۔

جب کال ملانے کی کوشش کرتے ہیں تو نو نیٹ ورک اور کال ناٹ الوڈ کا آپشن سامنے آرہا ہے پورا دن خراب سروس کے باعث ہم اپنے پیاروں سے رابطا نہ کرسکے دوسری جانب ریٹیلر اور دوکاندار حضرات بھی ایزی لوڈ سیل نہ کرسکے۔

انہوں نے پی ٹی اے و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹیس لیکر موبائل کمپنیوں کو ہر پل نیٹ ورک بحال رکھنے کی ہدایت کی جائے تاکہ عوام الناس پریشانیوں سے بچ سکے۔