2015 میں طالبان کا افغانستان کے وسیع رقبے پر قبضے کا دعویٰ

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015ء کے دوران جنگجوئوں نے ملک کے تقریباً 400 میں سے 34 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے جن میں سے زیادہ تر اب بھی اْن کے قبضے میں ہیں۔

2015 میں جہادی پیش رفت کے عنوان سے ایک جائزہ بیان میں طالبان نے کہا ہے کہ گذشتہ 14 برسوں میں سے سال 2015 کو کامیاب ترین اور ولولہ انگیز جہادی سال قرار دیا جاسکتا ہے، جس دوران کئی ایک اہم اور کبھی کبھار غیر متوقع کامیابیاں ملیں۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ طالبان کے زیر تسلط اضلاع ملک کے 34 صوبوں میں سے 17 میں واقع ہیں، جن میں فراہ، بادغیس، پنجشیر، بدخشاں، بغلان، ہلمند، قندوز، نورستان، سر پْل، پکتیکا، تخار، لوگر، جوزجان، فاریاب، قندھار اور غزنی شامل ہیں۔طالبان نے ستمبر میں کلیدی شمالی افغان شہر، قندوز پر عارضی قبضے کو ‘سال بھر کا بہت ہی اہم واقع’ قرار دیا ہے۔