طالبان حملے میں بنوں جیل سے فرار ہونیوالا مبینہ دھشت گرد گرفتار

Arrested

Arrested

راولپنڈی (جیوڈیسک) بنوں جیل پر 2011 میں طالبان کے حملے کے دوران فرار ہونے والے دہشت گرد رحم گل کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔

دہشت گرد کو تھانہ کھنّہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ رحم گل کو 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی اس کے خلاف بنوں میں دھشت گردی سمیت دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔