تعلیمی کے ذریعے سے ملک و قوم کی تقدیر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے، چئیرمین بلوچستان بورڈ

زیارت (مدثر احمد کاکڑ) الہجرہ ریذیڈینشل سکول و کالج زیارت کی بارہویں یوم تاسیس کے موقع پرایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ تھے ان کے علاوہ اس پروقار تقریب میں کالج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالرحمان عثمانی، پرنسپل ڈی پی ایف کالج وہاڑی راومحمد اسما عیل، پرنسپل الہجرہ کالج کرنل (ر) ارشد جاوید کوکھر، صدر (آپ )الہجرہ المنائی پاکستان ڈاکٹراشفاق احمد پرکانی و دیگر ممبران ،اساتذہ کرام ، والدین اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر سراج احمد کاکڑ ودیگر کا کہنا تھا کہ طلباء ملک و قوم کی مستقبل ہے مستقبل کے ان معماروں کو اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم پر خرچ کرنا ہوں گی۔

دنیا کی جو قومیں ترقی کر چکی ہے وہ سب تعلیم ہی کی بدولت آگے جا چکی ہے اور ان کو ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے ۔ہمیں ترقی یافتہ بننے اور ترقی یافتہ ممالک کے صفوں میں کھڑا ہو نے کے لئے بہتر تعلیمی نظام کو عام کرنا ہوگا اور اس بہتر تعلیمی نظام کا مثال مجھے آج الھجرہ کالج زیارت میں ملی ۔ الھجرہ کالج زیارت کے طلباء کی ٹیلنٹ کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا اس ملک و قوم کی ترقی میں ان طلباء کا ہی کردار ہو گا۔

اسکے علاوہ ہماری جانب سے کالج کے لئے جو بھی خدمت تھی ہم ہر وقت حاضر ہیں ۔آخر میں پرنسپل الہجرہ کالج کا کہنا تھا کہ الہجرہ کالج کا شمار صوبہ کے بہترین کالجوں میں ہو تا ہے اور الہجرہ کالج کی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں خرچ کرینگے اور انشاء اللہ الہجرہ کالج کو ایک بہترین اور معیاری ادارے کا مقام دے کر رئینگے۔ آخر میں پرنسپل الہجر ہ ریذیڈینشل کالج ارشد جاوید کوکھر نے مہمان خاص کو کالج کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Colonal R Arshad Presinting Shield to Siraj Kakar

Colonal R Arshad Presinting Shield to Siraj Kakar

Speech

Speech