تمل ناڈو کے ساحل پر 45 وہیل مچھلیاں ہلاک

Dead Whales

Dead Whales

تمل ناڈو (جیوڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے ٹوٹی کورن ساحل پر کم از کم ایک سو وہیل مچھلیاں پھنس گئیں جن میں سے 45 کے قریب ہلاک ہو گئیں۔

ان وہیل مچھلیوں کو پیر کو ساحل پر پایا گیا۔

مقامی کالج کے طالب علموں اور اساتذہ نے ان وہیل مچھلیوں کو پانی میں واپس دھکیلنے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ بار بار ساحل پر پہنچ جاتی تھیں۔