تامل ناڈو: شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 269 ہو گئی

Tamil Nadu Rain

Tamil Nadu Rain

تامل ناڈو (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد دو سوانہتر ہو گئی۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔

ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے لوگ کئی مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، بارشوں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم ہو گیا۔

شدید بارشوں کے باعث چنائے کا بین الاقوامی ایئر پورٹ مزید کئی دن تک بند رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ ایک ماہ سے تامل ناڈو میں جاری بارشوں میں اب تک 269 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔