ٹنڈوآدم نمازیان مرکزی جامع مسجد کے شدید احتجاج پر مولانا راشد مدنی کو دوسری مرتبہ نوٹس جاری

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری ) ٹنڈوآدم نمازیان مرکزی جامع مسجد کے شدید احتجاج پر مولانا راشد مدنی کو دوسری مرتبہ مرکزی جامع مسجد سے پوسٹنگ ختم کر کے چیف ایڈمنسٹریٹر آفس اٹینڈ کرنے کا نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق مولاناراشد مدنی کی کنڑیکٹ ملازمت مورخہ 24-6-2011کو ختم ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر دوسری مرتبہ غیر قانونی طور پرBPS-12 میں بحال کرنے کے خلاف نمازیاں جامع مسجد وشہریان ٹنڈوآدم نے محکمہ اوقاف کو احتجاجاًکئی دواخوستیں ارسال کی ہیں کہ ملکی اور محکمہ اوقاف کے مفاد میں راشد مدنی کی فوری طور پر تنخواہ روکی جائے اورBPS-12 میں اسکی کی غیر قانونی تقرری کو روکا جائے تاکہ مذکورہ غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ ہو اور قومی خزانے کو نقصان نہ ہولیکن سیاسی بنیادوں پرغیر قانونی تقرری کے خلاف محکمہ اوقاف کی خاموشی سے ملکی مروجہ قانون کا مذاق اڑایا جاتارہاہے۔

مزید یہ کہ اوقاف کا ملازم ہونے کے باوجود راشد مدنی ٹنڈوآدم میںاقراء ندوة ا للطفال اسکول چلارہا ہے اس پر ہی بس نہیں بلکہ مورخہ 2 اکتوبر 2015 بروزجمعتہ المبارک جامع مسجد میں جمعہ کی تقریر کے دوران اپنے مذکورہ پرائیویٹ اسکول کی شان میں قصیدے پڑھے اور اسکول میں داخلے کے لئے اعلان کیا کہ داخلہ فیس 300 روپے ہے اسکا یہ اقدامconduet red 1964 کی خلاف ورزی کے تحتmisconduetہے اوقاف نے نمازیاں جامع مسجدوشہریاں ٹنڈوآدم کی درخواست پرچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ نے راشد مدنی کی ٹنڈوآدم سے پوسٹگ ختم کرکے چیف ایڈمنسٹریٹر آفس اٹینڈ کرنے کا نوٹس دے دیاجس پر نمازیان جامع مسجدو شہریاں ٹنڈوآدم نے مطالبہ کیا ہیکہ ہماری شکایات کا یہی حل نہیں بلکہ ملکی و محکمہ اوقاف کے بہتر مفاد میں ملکی مروجہ قانون کے تحت راشد مدنی کی غیر قانونیBPS-12میں تقرری فورااًمسنوخ کیا جائے اور غیر قانونی طور پردی جانے والی تنخوا ہیں وصول کی جائیں اور مزید تنخواہ روکی جائیں۔