ٹنڈوآدم ٹریفک پولیس کی کرپشن سے شہری پریشان

Traffic Police

Traffic Police

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم ٹریفک پولیس کی کرپشن سے شہری پریشان ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کی مین شاہراہوں،ایم اے جناح روڈ، اقبال روڈ،لطیف گیٹ،بیرانی ر یلوے پھاٹک، محمدی چوک،شاہی بازار،بمبئی بازار،صرافہ بازار، اور دیگر علاقوں میں ٹھیلے مافیا کا قبضہ ہے تقریباً 200سے 300ٹھیلے والے روڈ پر کھڑے رہتے ہیں

جو کہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیںجبکہ کئی مرتبہ بلدیہ اورسیشن جج کے حکم پر انکو ہٹانے کے احکامات بھی دیئے جا چکے ہیں لیکن سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر کا حکم ٹریفک پولیس والے صرف ان کو دیکھانے کیلئے ایک دودن ہی کرتے ہے اس کے بعد ٹریفک پولیس انچارج اور ٹریفک سارجنٹ خود ان کو شاہراہوں پر آنے کی دعوت دیتے ہیں

جس سے ٹھیلے مافیا ٹریفک پولیس کی سر پرستی میں دوبارہ شاہراہ پر آجاتے ہیں ،ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس سارجنٹ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے بجائے دوپہر اورشام کو ان ٹھیلے والوں فی ٹھیلہ 30روپے سے 50روپے تک وصول کر کے شام کو ہزاروں روپے جمع کر کے آپس میںبانٹ لیتے ہیں اور شہری سارا دن ٹریفک میں پھسے رہتے ہیں

اس طرح ٹریفک پولیس اہلکار 30روپے50روپے میں سیشن جج ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا حکم ٹال رہے ہیں شہریوں اور سماجی شخصیات نے حکومت سندھ، اسسٹنٹ کمشنر، چیف میونسپل آفیسر سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے