ٹنڈوآدم میں غیر قانونی بلند عمارتیں شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں غیر قانونی بلند عمارتیں شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی شہریوں میں خوف و ہراس،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلدیہ خاموش تماشائی بن گئے ،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اوراسکے گردنواح کے علاقوں شاہی بازار،جمن شاہ، جوہرآباد، بمبئی بازار، جیلانی اسٹریٹ، ساٹی پاڑہ،مالی پاڑہ ،میمن پاڑہ ،الہیار گوٹھ، جوہر آباد، خیر محمد گوٹھ ،رشید کالونی ،پٹھان کالونی اور کئی علاقوں میں غیر قانونی بلند و بالا عمارتیں قائم کی جا رہی ہیں۔

کئی عمارتوں کے نقشے سرے سے بنے ہوئے ہی نہیں ہیں اور کئی عمارتوں کے نقشے غیر قانونی طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلدیہ کے افسران کی ملی بھگت سے پاس کئے گئے ہیں ان بلنداور غیر قانونی عمارتوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے سکی بھی وقت ناگہانی آفات میں یہ عمارتیں شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

ٹنڈوآدم کی سیاسی سماجی تنظیموں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،وزیر اعلیٰ سندھ ،سندھ بلڈنگ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے درمیان بلند وبالاتعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے شہریوں کی جانوں کو ہونے والے خطرات سے بچایا جائے۔