ٹنڈوآدم کی امام بارگاہ انتہائی حساس قرار

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم کی امام بارگاہ انتہائی حساس قرار تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران حساس اداروں نے ٹنڈوآدم کے امام بارگارہیں حساس قرار دے دئیے گئے ہیں۔

ٹنڈوآدم میں انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے 100رینجرز اہلکار 500پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے جبکہ ٹنڈوآدم میں محرم الحرام کے دوران 20چھوٹے بڑے ماتمی جلوس شہر کی مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونگے اور ذرائع کے مطابق تمام راستوں پر خفیہ کیمرہ نصب بھی کئے جائیں گے۔